جعلی علی موسیٰ گیلانی گرفتار – پولیس افسران کو دھمکانے والا پکڑا گیا

پولیس افسران کو دھمکانے والا جعلی علی موسیٰ گیلانی گرفتار

ملتان ( سپیشل رپورٹر)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا بن کر فون پر پولیس افسران کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خود کو ایم این اے علی موسیٰ گیلانی ظاہر کرکے فون کالز پر پولیس افسران کو دھمکاتا رہا، ملزم ناصر مختلف مقدمات کے حوالے سے پولیس افسران کو احکامات بھی جاری کرتا رہا۔
، گرفتار ملزم کیخلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ خارج کرنے کی پاداش میں پولیس آفیسر کو کال کرنا نوسر باز کو مہنگا پڑ گیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و ایم این اے علی موسیٰ گیلانی بن کر پولیس کو فیک کال کرنے والا نوسر باز گرفتار۔
، انچارج جینڈر کرائم سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے پکڑ کر بند حوالات کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی اصل شناخت محمد ناصر ولد سجاد حسین قوم گرمانی کے نام سے ہوئی جو موضع شادیخان منڈا کا رہائشی ہے۔ ’
ملزم مختلف اوقات میں مقدمہ سے متعلق پولیس آفسران کو علی موسیٰ گیلانی بن کے کال کر رہا تھا۔
، ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو کے مطابق ملزم نے وٹس ایپ نمبر پر علی موسیٰ گیلانی کی ڈی پی بھی لگا رکھی تھی، ملزم کے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی جاری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں