سرائیکی اجرک ڈے مٹوٹلی میں جوش و خروش سے منایا گیا

سرائیکی اجرک ڈے مٹوٹلی – وسیب کی محرومیوں کے خاتمے کا مطالبہ

ملتان (سپیشل رپورٹر)سرائیکستان جمہوری پارٹی شجاع آباد۔تحصیل کے علاقے مٹوٹلی یونٹ کی طرف سے 6 مارچ کو سرائیکی اجرک ڈے جوش و خروش سے منایا گیا ۔
’جس کی صدارت سید جعفر حسین شاہ انچارج میڈیا سیل ملتان نے کی۔
سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان کے رہنما محمد جاوید بھٹی چیئرمین جاوید لیبر ویلفیئر فاؤنڈیشن ، صدر پی پی سٹی شہر مٹوٹلی راؤ شعیب اسلم راؤ اکمل، رفیق چودھری ،اشرف میو ،ممتاز بھٹی، ملک شوکت، محمد مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب سے محرومیوں کے خاتمے کے لیے اور یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا سرائیکی وسیب کے نوجوان پڑھ لکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہوں حکومت سرائیکی وسیب میں روزگار کے مواقع پیدا کرے اور سرائیکیوں کو قومی شناخت کے مطابق صوبہ سرائیکستان دیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں