عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے:مریم نواز

عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے: مریم نواز کی خواتین کے لیے اہم باتیں

عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے۔
،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی، خواتین کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں۔
، خاتون وزیر اعلی بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں۔
،پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین آفیسر کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
، خوا تین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ،بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں