ملتان ٹریفک کریک ڈاؤن – رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

ملتان میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی

ملتان(نیوز رپورٹر)شہر میں ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج۔
تفصیل کے مطابق-سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مہینے میں ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ا
س سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے اسپیشل اسکواڈ کی جانب سے چونگی نمبر 9 پر رکشہ ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کی گئی۔
شہر بھر کی طرح چونگی نمبر 9 چوک پر بھی رکشہ جات کو بار بار وارننگ جاری کرنے کے بعد بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محمد موسی خان انسپکٹر کی سربراہی میں اسپیشل اسکواڈ کی جانب سے ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والے رکشہ ڈرائیوران کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمات درج کرنے کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کا بہائو متاثر کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں