پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ: جرائم کے خاتمے کے لیے جدید اقدامات اور وسائل
پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کر دیا گیا ،لاہور سنٹرل پولیس دفتر میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا،۔
ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان،ایس پیز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا، عبدالحنان، آفتاب پھلرواں، بینش فاطمہ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے نو منتخب ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجودتھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی ڈی کے لیے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔
، صوبہ پنجاب کو منظم جرائم سے پاک کرنے کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپا ر ٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔
، سی سی ڈی افسران سے اہداف کے حصول کے لئے بہترین صلاحیتوں کے استعمال، مثبت اور فوری نتائج کی توقعات ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں