“بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کا آپریشن جاری”

“جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا، فورسز کا کلیئرنس آپریشن”

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری
بلوچستان کے علاقے بولان پاس میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔
جبکہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔’
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اور دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں