جعفر ایکسپریس کی روانگی تین دن کے لئے منسوخ، آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس کی روانگی: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ

جعفرایکسپریس ،مسافروں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری
بلوچستان کےضلع بولان میں دہشتگردی کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کی روانگی تین روز کے لئے منسوخ کر دی گئی یرغمالی مسافروں کی بازیابی کے لئے آپریشن تاحال جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے155مسافروں کو بازیاب کرالیا،اب تک 27 دہشت گردوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے۔
،دہشت گردوں میں خودکش بمباربھی موجود ہیں،دہشتگردوں نے کچھ معصوم یرغمالیوں کو خودکش بمبار کےساتھ بیٹھایا ہوا ہے۔
،دہشت گردخودکش بمبارمعصوم لوگوں کوڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
،سیکیورٹی فورسز یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔
ریلوےانتظامیہ کاکہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی سیکورٹی وجوہات پر منسوخ کی گئی،ٹرین کی روانگی تین روز تک منسوخ کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں