یوسف رضا گیلانی کی ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

یوسف رضا گیلانی کی ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ۔
جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان کے کردار کی تعریف بھی کی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ پاؤس میں ملاقات ہوئی۔
، ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیٹشن کیپٹل آفس ملک سہیل حسین اور مومن ملک، طارق محمود، عمر سلیم ایگزیکٹیو ممبران ایف پی سی سی آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف پی سی سی آئی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کئے گئے ابہام کو دور ہونا چاہیے،۔
پارلیمنٹ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں