ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

ایران نے امریکا سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

ایران کا امریکا کیساتھ مذاکرات نہ کرنیکا اعلان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کیساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں،۔
میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا تھا۔
،خط میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقےہیں،ایک فوجی طورپر، یا پھر ڈیل کریں۔
خط کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک مسائل حل کرنے نہیں۔
بلکہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہیں، ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا۔
اور اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں