طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھلنے کی امید، افغان فریق سے مثبت اشارے
21 فروری سے بند طورخم بارڈر کراسنگ جلد کھلنے کی توقع
21 فروری سے بند طورخم بارڈر کراسنگ جلد ہی دوبارہ کھلنے کی توقع ہے، کیونکہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے منگل کے روز قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات کی۔
، اس دوران بتایا گیا کہ افغان فریق کی جانب سے کچھ ’مثبت اشارے‘ ملے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جرگے کا اجلاس رات گئے ہوا جس میں پاک-افغان طورخم بارڈر سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
، یہ پیش رفت کابل اور جلال آباد میں حکام کے ساتھ افغان جرگے کی ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
مذاکرات سے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وہ افغان جرگے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
، جس میں قبائلی عمائدین اور تاجر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 21 فروری کو پاکستانی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد کے دونوں جانب تعمیراتی سرگرمیوں پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت اچانک معطل کردی گئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں