“گوہر خان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا”
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے دہشت گردوِں کے خلاف جواں مردی کے ساتھ کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس ہوا ۔ سیکیورٹی فورسز کو کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔
پاکستان اور اس کی سلامتی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے ۔
حکومت پارلیمنٹ کو آن بورڈ لے اور افسوسناک واقعہ پر بریفنگ دے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
، شفاف الیکشن کے بعد عوام کی نمائندگی سے پارلیمنٹ کوطاقت مل سکتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طورپرالیکشن کرائے جائیں۔
، اس پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کی قوت نہیں۔
، وہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں جن کے پاس حکومت بنانے کا حق نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں