چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی: عوام پر اثرات

چینی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا سبب اور اس کے اثرات

چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی
کچھ لالچی خوردہ فروشوں نے ہول سیل قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چینی کی خوردہ قیمت مزید 10 روپے بڑھا کر 180 روپے فی کلو کر دی۔
ایک خوردہ فروش نے بتایا کہ چینی کی ہول سیل قیمت دو ہفتے میں 153 روپے فی کلو سے بڑھ کر 168 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
گزشتہ ماہ چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی لیکن رمضان المبارک سے قبل بھی اس میں اضافہ ہوتا رہا۔
اور ماہ مقدس کے دوران بھی اس میں اضافہ ہورہا ہے۔
، جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 130 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان تھی۔
لیکن کچھ خوردہ فروش جنہوں نے مہینوں پہلے تھوک میں کم نرخوں پر بھاری اسٹاک خریدا تھا۔
، اب موجودہ نرخوں پر چینی فروخت کرکے غیر متوقع منافع کمارہے ہوں گے۔
کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے صدر رؤف ابراہیم نے کہا کہ ’مجھے حکومت کا فیصلہ سازی کا عمل حیران کن لگتا ہے‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں