پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے لیے نئے قوانین کی منظوری
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا ۔
جس میں تمام چھوٹے بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن اور غیرمحفوظ پلانٹس کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے پہلے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔
جس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی چوہدری زاہد اکرم نے کی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے پنجاب میں صاف پانی اتھارٹی کے کامیاب منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری اور پنجاب میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رجسٹریشن کرنے کا پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صاف پانی اتھارٹی ایکٹ کی روشنی میں تمام چھوٹے اور بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ کرنے، غیر محفوظ پانی فراہم کرنیوالے فلٹریشن پلانٹس کو جرمانے کرنے اور واٹر فلٹریشن سے منسلک مشینری پر درآمدی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں