-
ایاز صادق کا بیان: مذاکرات کسی ایک شخصیت کے لیے نہیں، ہماری امید ابھی باقی ہے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری اب بھی امید ہے کہ مذاکرات ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کسی ایک شخصیت کے لیے نہ ہوں۔
، حکومت تو جواب دینا چاہتی تھی اپوزیشن کو حکم ہوا کہ مذاکرات ختم کرنے ہیں۔
.اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے ضروری ہے کہ شجر کاری کی جائے۔
، جتنے درخت کاٹے گئے ہیں ضروری ہے کہ نئے پودے لگائے جائیں۔
، وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کا اچھا اقدام ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے۔
، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں