لاہور ہائی کورٹ نے ’ایکس‘ پر پابندی سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ طلب کی
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ورکنگ طلب کرلی۔
، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے صحافی شاکر محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے آگاہ کیا کہ وزرات داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ’ایکس‘ پر پابندی لگائی۔
، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرات داخلہ نے ’ایکس‘ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں