لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

لیبیا کشتی حادثے کا ملوث اسمگلر عامر حسین گرفتار، 37 لاکھ روپے وصول کیے

گزشتہ ماہ ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی،جسے ضلع کُرم سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجواتا تھا۔
،ملزم ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کیلئے 37 لاکھ روپے بٹورے ۔
، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کولیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں