مذہب کےنام پر انتہاپسندی کسی صورت قبول نہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا: مذہب کے نام پر انتہاپسندی کا کوئی جواز نہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذہب کےنام پرانتہاپسندی کسی صورت قبول نہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کامذہب ہے۔
، اسلام میں شدت پسندی، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کوئی قوم اخلاقی اقدار، محنت، جدوجہد سے باوقارمقام حاصل کرسکتی ہے۔
، تعلیم کے ذریعے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے۔
احسن اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے مذہب کارڈکھیلا، مذہب کارڈ کھیل کر ملکی معیشت کوتباہ کیاگیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں