جعفر ایکسپریس سانحے کا مرکزی کردار بھارت، تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان پاک فوج

“جعفر ایکسپریس سانحہ: بھارتی میڈیا نے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے دہشتگردوں کی حمایت کی”

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے۔
، جعفر ایکسپریس حملہ بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
، پرانی اور فیک ویڈیوز کے ذریعے بیانیہ بنایا، دہشتگردوں کی حمایت میں وار فیئر کو لیڈ کیا۔
، شدت پسندوں کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے نہ اسلام سے، دہشتگرد افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔
، دہشتگردوں کو اسلحہ وہیں سے مل رہا ہے، مقامی اور بین الاقوامی دہشتگردوں کو افغانستان میں ہی محفوظ ٹھکانے مل رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق جان بچانے کے دوران بھاگنے والوں پر فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں۔
، حملہ آوروں کے ساتھ خودکش بمبار بھی تھے جس کی وجہ سے احتیاط برتی گئی، کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک یرغمالی بھی شہید نہیں ہوا۔
، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے لڑنا ہوتا ہے، ، ۔
سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہداء کی تعداد 26 ہوگئی، آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں