“وہاڑی روڈ کی اضافی کیرج وے کی تعمیر کا آغاز، ملتان ڈویژن میں ترقی کا نیا باب”

“وہاڑی روڈ کی اضافی کیرج وے منصوبہ: ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کام شروع”

ملتان(خصوصی رپورٹر)12 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر وہاڑی روڈ کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے رات گئے وہاڑی روڈ ٹبہ سلطان پور، 114 پل، خانیوال اور ملتان سائٹس کا دورہ کیا اور بریفننگ کی۔ انہوں نے کہا کہ 3 اضلاع سے منسلک وہاڑی روڈ پر بیک وقت کام شروع کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔ متعلقہ محکمے سڑک سے اپنی سروسز شفٹ کرکے سائٹس کلئیر کروائیں تاکہ کام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نا ہو سڑک سے سروز کے منتقلی کیلئے تمام متعلقہ محکمے موثر باہمی بنا کر فوری کارروائی کریں۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ 19.20کلومیٹر ضلع ملتان، 6 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 49.60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہے۔ جبکہ دوسری جانب 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے کی تکمیل میں تعمیر پر خصوصی فوکس کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ایس ای ہائی ویز غلام نبی نے بتایا کہ سروسز منتقلی کیلئے فنڈز متعلقہ محکموں کو جمع کروادیے گئے ہیں۔ وہاڑی میں 3 کلو میٹر ارتھ ورک، اڑھائی کلومیٹر سب بیس مکمل کی جاچکی ہے۔ خانیوال، ملتان میں 1 کلومیٹر ارتھ ورک مکمل کیا جاچکا ہے۔
ٹیکنکل سٹاف موبلائز ہے جبکہ اسالٹ پلانٹ لگایا جارہا ہے۔منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں