“پولیس افسران کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت، ریجنل پولیس آفیسر کے احکامات”
ملتان (نیوز رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ۔ کہ پولیس ڈسپلنری محکمہ ہے ۔ جس کی وجہ سے احتسابی عمل کافی تیز ہے۔
تھانے کی سطح پر انصاف کی راہ میں حائل پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ عوامی خدمت کے اس محکمے میں رولز ریگولیشن کی پابندی عائد ہے۔ جس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جا تا ہے-انسپکٹر عاصم انعام خانیوال کو فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور بار بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہ آ نے پر محکمے سے برخاست کردیا۔
برخاست سب انسپکٹر کو الزام ثابت نہ ہونے پر بحال کر دیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر عباس اور محمد اسلم کی اپیل تنزلی عہدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر سعید کی اپیل روکے جانے انکریمنٹ ایک سال کو منظور کر لیا ۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر اقبال کی اپیل تنزلی عہدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل کی اپیل کو روکے جانے ترقی دو سال میں تبدیل کردیا اور ان کو اس کے اصل عہدے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر بحال کر دیا ۔ پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ محمد عاصم کی اپیل روکے جانے انکریمنٹ ایک سال کو منظور کر لیا ۔
برخاست کانسٹیبل محمد وقاص اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد فیاض کی اپیل منظور جبکہ برخاست کانسٹیبلز محمد رضوان اکرم اسرار احمد ، طارق علی منور حسین ، محمد امجد سمیع اللہ اور شہزاد حسین کی اپیلوں کو مسترد کر دیا#
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں