100 ایکڑ اراضی دانش یونیورسٹی کے لیے مختص:وزیراعظم

“اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد: وزیراعظم کا تعلیمی معیار بلند کرنے کا عہد”

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 100 ایکڑ اراضی دانش یونیورسٹی کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔
، اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ان شا اللہ یہ درسگاہ پوری دنیا میں مقام حاصل کرے گی۔
اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف شعبوں مین اعلیٰ تعلیم دینے والی جامعات موجود ہیں۔
، اس درس گاہ کا مرکزی نقطہ ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور اپلائیڈ سائنسز ہوگا۔
، ماڈرن سائنسز کے حوالے سے ایسی کوئی پاکستانی جامعہ میرے ذہن میں نہیں جسے ہم دنیا کی بہترین جامعات کے ہم پلہ قرار دے سکیں۔
، یہ دانش گاہ پوری دنیا میں بہترین تعلیم، اساتذٓہ، اور اپلائیڈ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں