“اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ سنایا، درخواست مسترد”
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے،۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں