منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند

“منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند”

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔
واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے۔
اور آئندہ 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی۔
اور تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔
جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں