سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر ۔سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا،وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کی کمانڈ بھی کریں گے،انہوں نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔
،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے،ان کی زیر کمان نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگاانہوں نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے،اب نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے افسران کے ساتھ متعدد میٹنگز کا انعقاد کیا،انہوں نے پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے حوالے سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی پالیسیوں کا جائزہ لیا اور افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوںاور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔
، نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گااور پاکستان پولیس کے تمام شہداءاور غازیوں کی ویلفیئر کے لئے ریکارڈ کو اپڈیٹ کیا جائے گا،میٹنگز میں پاکستان پولیس کے شہداءاورغازیوں کے لئے نئے ویلفیئر پراجیکٹس لانے پر بھی غورکیا گیا،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن پاکستان نے افسران کو تمام پولیس افسران کے لئے مستقبل میں رہائشی سہولیات کو مہیا کرنے کے اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔
،انہوں نے نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے ،آئی ٹی، ٹیکنیکل، لیگل اور اکاو¿نٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگز کیں،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق این پی ایف کے آئی ٹی سیکشن اور دیگر شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ،انہوں نے تمام افسران کو پولیس کی ویلفئیر کے لئے دن رات ایک کر کے جاری پراجیکٹس پر کام مکمل کرنے اور ان سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مستفید کرنے کے احکامات جاری کئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں