جعفر ایکسپریس حملہ: خواجہ آصف استعفیٰ دینے پر رضامند؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد اپوزیشن کیجانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر ردعمل آگیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن سکیورٹی لیپس کا ذمہ دار آپ کو قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے کواجہ آصف نےکہا ہے کہ مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کی گئی۔
لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں