میگا پراجیکٹ سے لامتناہی مبینہ کک بیکس،ایس ای بننے پر غلام نبی کو پھر ملتان پر قبضہ جمانے کا موقع مل گیا

غلام نبی ملتان میں: ایکسین کا عہدہ اور اربوں کے منصوبے

ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان میں اربوں روپے مالیت کے میگا پروجیکٹ سے ہونے والے لامتناہی مبینہ کک بیکس ایکسین ایس ای کے عہدے پر ترقی پانے والے غلام نبی کو ایک مرتبہ پھر ملتان پر قبضہ جمانے کا موقع دے دیا ایس ای کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد غلام نبی کے اپنے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کو کاؤنٹر کرنے کا موقع بھی فراہم کر ڈالا ملتان میں کام کرنے والے دیرینہ حریف سے بدلہ لینے کا موقع بھی بھی حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق غلام نبی اپنی سروس کا بیشتر حصہ ملتان اور اس کے نزدیکی اضلاع میں ہی گذارا ہے ایس ڈی او سروس کا زیادہ تر حصہ ملتان میں گزارا اس دوران انھوں نے جو کچھ کیا ایکسین کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد مبینہ طور پر دفن کر دیا جس کی وجہ سے انکے خلاف نہ تو اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی انکوائریاں کامیاب ہو سکیں۔
آج تک صرف نوٹس پر نوٹس جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا غلام نبی نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ایک مضبوط لابی تشکیل دے رکھی ہے جس کی مدد سے انھوں نے ملتان کا اپنا قلعہ بنا رکھا ہے ملتان ہائی وے ڈیپارٹمنٹ انکی مستقل آماجگاہ بن چکا ہے۔
اربوں روپے مالیت کے پروجیکٹ ملنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے بنی بنائی سڑکوں کی کارپیٹنگ اکھاڑ کر انتہائی ناقص اسفالٹ کروایا جس کی اکھڑ چکا ہےانھوں نے کہا ایکسین غلام نبی نے سیداں والا بائی پاس سے ہیڈ محمد والا تک سڑک کی تعمیر ٹھیکے دار کو نوازنے کے انتہائی حد تک چلے گئے آسکے باوجود آج تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔
اسی طرح ایکسین غلام نبی نے ملتان شہر میں ایم ڈی اے کی حدود میں آنے والی سڑکوں کے پروجیکٹ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بنوائے انھوں نے کہا اس واردات کی آڑ میں غلام نبی مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا کمیشن اپنی جیبوں میں ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔
انھوں نے کہا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں مضبوط لابی کی وجہ سے غلام نبی نے پاکستان تحریک انصاف ، پی ڈی ایم دور حکومت، محسن نقوی کا نگران دور اور مسلم لیگ ن کے موجودہ دور میں ملتان سے ٹرانسفر نہیں ہو سکے بلکہ ہر دور حکومت میں انھوں نے بااثر سیاستدانوں اور شخصیات کا منہ بند رکھا۔
جبکہ بیوروکریسی کو خوش رکھنے کے فن میں غلام نبی انتہائی ماہر ثابت ہئے جس کی وجہ سے انھوں نے ملتان میں ایس ای کے عہدہ حاصل کیا حالانکہ اسی ملتان میں وہ مختلف عہدوں پر اپنی سروس کا بیشتر حصہ گذار چکے ہیں

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں