پیپلز پارٹی کاپنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکافیصلہ

پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم سے پنجاب میں نئی سیاسی ہلچل

پیپلز پارٹی نےپنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مشاورتی اجلاس میں پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کر نے کی ہدایت کی،۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صد ا ر ت ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکٹری حسن مرتضی،ندیم افضل چن،شہزادچیمہ،عبدلقادرگیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
عید کے بعد عوامی رابطہ مہم پارٹی پالیسی کے مطابق شروع کی جائے، پنجاب میں پیپلز پارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،گورنر پنجاب سر دار سلیم حیدر خان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنماء کارنر میٹنگز کا انقعاد کریں۔
گورنر سر دار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہیں لیکن خاموش تماشائی نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں