ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، اکاؤنٹس منجمد

نیب کا بحریہ ٹاؤن سیل کرنے کا فیصلہ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام اباد میں کثیر المنزلہ ریائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا۔
نیب نے ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ کے زیر تفتیش مقدمات میں ایکشن لیا ہےأ
، بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں رقوم منتقل کر رہے ہیں، ملک ریاض کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
نیب کے اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے بطور قومی احتساب ادارہ اپنے مینڈیٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک بار پھر عوام کو آگاہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد اور دیگر کے خلاف دھوکا دہی اور دھوکا دہی کے متعدد مقدمات اس وقت زیر تفتیش ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں