ایل پی جی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ مسترد
.
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مافیا سرگرم
اسلام آباد: ماہ رمضان المبارک کے دوران ایل پی جی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔
اور اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
جب کہ دیہی علاقوں میں یہ قیمت 350 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ مارچ کے لیے اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے سرکاری نرخ 248 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
مگر مافیا نے خود ساختہ قیمتوں میں 700 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
جب کہ مختلف شہروں میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500 روپے سے بڑھ گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں