عظمیٰ بخاری: جعفر ایکسپریس حملے پر پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی آلہ کار
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لہرکا پاک فوج ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔
، پاک فوج نے بہترین انداز میں جعفر ایکسپریس آپریشن کو مکمل کیا، دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کام کرنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں،۔
سوشل میڈیا بریگیڈ نے جعفرایکسپریس کے حوالے سے پہلے ہی تیاری کر رکھی تھی۔
، جعلی ویڈیوز کے ساتھ تجزیہ نگار مختلف فورمز پر زہر اگل رہے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں