“وزارت خزانہ کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024 کا مسودہ جاری”
پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کرے گا۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈز گیٹ وے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024 کا مسودہ جاری کر دیا۔
انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ہوگی تاہم یہ زکوۃ سے مستثنیٰ ہوگی۔
صارفین بانڈز کی ڈیجیٹل چینل کے ذریعے خرید و فروخت کر سکیں گے۔
، انعامی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
مسودہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کی گئی،۔
ان قوانین سے ممکنہ متاثر ہونے والے افراد سے 7 روز میں تجاویز طلب کرلی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں