“ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کرپشن سکینڈل: ملتان میں ایک اور معاملہ سامنے آیا”
ملتان( بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں کرپشن کے الزام میں معطل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آیا ہے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کو انکوائری آفیسر نامزد کرکے رپورٹ طلب کر لی روز نامہ بیٹھک ملتان کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق کرپشن ،اختیارات کے ناجائز استعمال اور حراسمنٹ جیسے سکینڈل میں ملوث معطل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کروڑوں روپے مالیت کا میگا سیکنڈل سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق موصوف نے پاکستان تحریک انصاف کے عہدے دار کی ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے ڈویلپمنٹ فنڈ سے 82 کروڑ 58! لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز کروڑوں روپے مالیت کے کمیشن کے حصول کی نظر کر دیئے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ عہدے دار بنیادی طور پر محکمہ صحت پنجاب میں ادویات سپلائی کا ٹھیکہ دار ہے اس وقت بھی پنجاب میں پانچ سے زیادہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ٹی آئی کے عہدے کے ساتھ پارٹنر شپ پر کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کے پوسٹ ہونے کے بعد ٹھیکے داروں نے باقاعدہ طور پر ڈویلپمنٹ کے ہیڈ میں موجود اسی کروڑ روپے مالیت سے زائد فنڈز ادویات خریداری اور دیگر اللوں تللوں میں خرچ کرنا شروع کر دیا اسکے لئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ، اور آڈیٹر کو ساتھ ملایا گیا تاکہ پری آڈٹ جیسی رکاوٹوں سے بچا جا سکے اسکے بعد ادویات کی خریداری کے لیے پییرا رولز اور فنانس رولز کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔
انھوں نے کہا من پسند ٹھیکےداروں کو نوازنے کے بعد کروڑوں روپے مالیت کا کمیشن کھرا کیا گیا اس دوران ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی پر جنسی حراسمنٹ کا سیکنڈل بھی سامنے آیا انھوں نے کہا جب ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی ایم ایس ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ تھے انکے اہل خانہ کی جانب سے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑا لیا لیکن وہ کیس دب کر رہ گیا انھوں نے ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی مالی امور نبھانے میں بری طرح ناکام رہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی ملی بھگت سے تنخواہیں کی رقم سے من پسند ٹھیکےداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے ادائیگی کر دی ۔
جس سے اٹھارٹی مالی سال کے اختتام پر مالی بحران کا شکار ہوگئی انھوں نے کہا ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے اسی کروڑوں روپے مالیت کے ڈویلپمنٹ فنڈ پر ہاتھ صاف کرنے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کو بھی ساتھ ملایا جس نے مالی سال کے اختتام پر مالی بحران کا شکار ہونے والے اتھارٹی کے کے فنڈز جاری کروائے اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کا کمیشن کھرا کیا اس حوالے سے جب ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں