پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
ڈونیڈن میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ایک بار پھر آغاز اچھا نہ رہا۔
حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عرفان نیازی 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز ہی بناسکے۔
سلمان علی آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز بناکر پاکستان کا اسکور بہتر کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی آخر میں 22 رنز اسکور کیے۔
یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔نیو
زی لینڈ کے جیکب ڈفی، جیمز نیشام، اِش سوڈھی اور بین سیئرز نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں