نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کیلئے وفاقی وزیر کی مبارکباد
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری، وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کا اہم ستون ہے، پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے۔
، پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں