“ہم جنگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان حماس کا دوٹوک اعلان”
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے واضح کیا ہے کہ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں۔
، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔
پیر کو حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات نے 2 باتیں ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے بیت مقدس کو اسرائیل کے حوالے اور دوسرا مہاجر فلسطینیوں کو فلسطین میں واپسی کا حق نہ دینے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا،۔
یاسر عرفات کے اس انکار پر ان کے قتل کا فیصلہ ہوا۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے گلائڈرز کے ذریعے اسرائیل کے اندر 40 کلو میٹر اندر جا کر حملے کیے، ہم یہ جنگ سفارتی محاذ، میڈیا کے محاذ پر جیتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں