“سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کی نوکری، سپریم کورٹ کا فیصلہ”
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازم کے بچوں کو نوکریاں ترجیحی بنیادوں پر نہیں دی جا سکتیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2024 کا ہے جبکہ موجودہ کیس اس سے پہلے کا ہے۔
، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوتا، خاتون کو نوکری دے کر آپ نے فارغ کیسے کر دیا؟
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں