7 آئی پی پیز کا بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع

“کیا بجلی سستی ہوگی؟ 7 آئی پی پیز کا نیپرا سے رجوع”

مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
، وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد 7 آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کرلیا۔
ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مشترکہ درخواست نیپرامیں دائر کی، جس کی سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔
نیپرا میں یہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 7 آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔
، جن میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمٹیڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمٹیڈ، اینگرو پاور جن قادرپور لمٹیڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈ اور سیف پاور لمٹیڈ شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں