ملتان: فیکٹری پر چھاپہ، جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں برآمد
ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں جعلی سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لیٹر معروف برانڈ کی جلعی مشروبات کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی فیکٹری سے 1 ہزار سے زائد مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔
، جنہیں جعلی اور ملاوٹی اجزاء سے بنایا گیا تھا۔
فیکٹری میں موجود جعلی مشروبات کو تلف کر کے فیکٹری کا سامان جس میں4 فلنگ اسٹیشن اور 3 گیس سلنڈرز کو قبضے میں لے کر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

-