عید پر شراب کی سپلائی کا منصوبہ ٹھس، 390 بوتل برآمد، ملزمان گرفتار

“عید پر شراب سپلائی کے خلاف ملتان میں پولیس کی کامیاب کارروائی”

ملتان(نیوز رپورٹر)تھانہ بدھلہ سنت کا عید کے لیے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن- پولیس کے مطابق- پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی میں ملوث ایک بدنام زمانہ شراب فروش ملزم شہباز ولد خورشید کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران 300 بوتل شراب برآمد کی گئی-ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ یہ شراب عید پر سپلائی کے لیے تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 300 بوتل شراب ضبط کر لی اور اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایس پی گلگشت نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہا کہ عید کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی میں ملوث ایک بدنام زمانہ شراب فروش ملزم مظہر حسین شہزاد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران شراب کی90بوتلیں اور 90لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔
ڈی ایس پی نیو ملتان راؤ محمد سلیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی محمد عمر فاروق نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض حسین شاد اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ یہ شراب عید پر سپلائی کے لیے تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے شراب کی90بوتلیں اور 90لیٹر دیسی شراب قبضہ میں لے لی گئی اور اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں