پنجاب سے309 اشتہاری، 141 مفرور، 62 عادی مجرم گرفتار

“پنجاب پولیس کی کارروائیاں: 309 اشتہاری، 141 مفرور اور 62 عادی مجرم گرفتار”

پنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سوئپ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 309 اشتہاری، 141 عدالتی مفرور اور 62 عادی مجرموں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 467 افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔
، کومبنگ آپریشنز کے دوران 55 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں،۔
جنہیں ضبط کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے، ۔
جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں