“وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، 31 مارچ سے 2 اپریل تک”

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔عید الفطر کیلئے پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے 29 روزے ہوں گے۔
جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ 2025ء (بروز پیر) کو منائی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں