“عید الفطر پر ریلوے کی تین عید سپیشل ٹرینیں، 26 سے 28 مارچ تک”
عیدالفطر پر ریلوے کا تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے عید پر کراچی سے تین عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔کراچی سے لاہور کے لیے2عید سپیشل ٹرین چلیں گی،۔
کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک عید سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی ۔
پہلی عید سپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی ۔
،دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی۔
کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے رات نو بجے 28 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں