“عمرہ زائرین کی نگرانی کیلئے مکہ مکرمہ میں 200 اسمارٹ اسکرینز نصب”
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی کیلئے 200 اسمارٹ اسکرینز نصب کردی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کیلئے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔
، اس سلسلے میں مکہ مکرمہ کے مرکزی کنٹرول سینٹر میں 200 سے زائد اسمارٹ اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بڑی اسکرینز کی تنصیب شہر میں جاری آپریشنز کی براہِ راست نگرانی اور انتظام میں مدد فراہم کرے گی۔
، یہ جدید ترین مرکز حرم اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی منصوبوں کے نفاذ اور ہم آہنگی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں