دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے” :”صدر مملکت کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔
، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔
، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں