وزیراعظم وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

“وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے: اہم ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت”

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
، ملاقات میں دونوں رہنما تجارت اورکلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں