70 فیصد عوام مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔
، وزیراعلیٰ مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے۔
، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے۔
، وزیراعلیٰ مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں۔
، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں