“نشتر ہسپتال میں چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی: ملازمین کی فاقوں تک پہنچنے کی داستان”
ملتان(جنرل رپورٹر)نشتر انتظامیہ کی نا اہلی ہسپتال میں کام کرنے والی جینی ٹوریل کمپنی اور سکیورٹی کمپنی کے بلز روک لئے دونوں کمپنیوں کے ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم نوبت فاقوں تک پہنچ گئی گذشتہ روز جینی ٹوریل کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایم ایس نشتر کے آفس کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
ایم ایس نشتر نے دفتر میں ہونے کے باوجود بھی مظاہرین کی بات تک نہ سنی اور اے ایم ایس ایڈمن کو مظاہرین سے بات کرنے کے لئے بھیج دیا جینی ٹوریل کمپنی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں آدھے سے زیادہ ماہ رمضان فاقوں میں گذر گیا اب عید آنے والی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نا اہل ایم ایس کی وجہ سے وہ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں اللہ کرے جن حالات میں ہم گذارا کر رہے ہیں یہ وقت ایم ایس اے ایم ایس ایڈمن پر بھی آئے ان کے بچے بھی ہمارے بچوں کی طرح بھوکے سوئیں تو ان کو ہمارے حالات اور مجبوری کی قدر ہو ۔
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نشتر میں کام کرنے والی جینی ٹوریل کمپنی اور سکیورٹی کمپنی کے بلز انتظامیہ نے روکے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے وہ ان کے ملازمین چھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور ہیں
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں