ڈائریکٹر ہارٹیکلچربے ضابطگیوں کاتسلی بخش جواب دینے میں ناکام (پیڈاکارروائی سے بچنے کیلئے ترلے)

“پی ایچ اے کی ہریالی میں جعلسازی: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی جھوٹ بول کر عطیات لینے کی کہانی”

ملتان ( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل ) کمشنر ملتان ڈویثرن کو دوران اجلاس جھوٹ بول کر شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کیلئے کھاد اور زرعی ادویات مخیر شخصیات سے بطور عطیہ لینے پر مجبور کرنے والا پی ایچ اے کی ہریالی کا دشمن ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ،وضاحتی نوٹس کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام ،پیڈا ایکٹ کی کارروائی سے بچنے کیلئے منتیں ترلوں پر اتر آیا۔
،ڈائریکٹرجنرل کا چارج سنبھالنے والے اچھی شہر کے حامل افسر کریم بخش نے سعد قریشی کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کے دورانیے میں کئے جانے والے ٹینڈرز اور کوٹیشنز کی چھان بین کا حکم دیدیا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دوران میٹنگ کمشنر ملتان ڈویثرن عامر کریم خان کو پارکوں اور گرین بیلٹس کیلئے کھادوں اور پیسٹی سائیڈ ز کی عدم دستیابی کا سفید جھوٹ بول کر مخیر شخصیات سے بطو ر عطیہ فرٹیلائز منگوانے پر مجبور کرنے والے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی 2024 میں ٹینڈر اور کوٹیشنز کے زریعے کھاد اور فرٹیلائز خرید کرنے کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کے وضاحتی نوٹس کا تسلی بخش دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔
جس کے نتیجہ میں پیڈا ایکٹ کی کارروائی سے بچنے کیلئے انھوں نے اپنی مخصوص معصومیت کے زریعے منت سماجت اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے سابق سرپرست کے زریعے سیاسی سفارشوں کو سلسلہ تیز کردیا ہے تاہم دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے نے سعد قریشی کی بطور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر تعیناتی کے عرصہ کا کھاتہ کھولتے ہوئے اس دوران ہونے والے ٹینڈرز اور کوٹیشنز کی چھان بین کا حکم دیدیا ہے ۔
اس ضمن میں محب وطن عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ملتان ڈویثرن عامر کریم خان اور ڈی جی پی ایچ اے ملک کریم بخش سے پی ایچ اے کی ہریالی کے مبینہ دشمن او ر اعلی افسروں کو جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والے سعدقریشی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں