“جامعہ زکریا میں سرکاری مال کی خورد برد: ٹیوب ویل آپریٹر کی کرپشن کی داستان”
ملتان ( خصوصی رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹر کی نوازشوں سے جامعہ زکریا شعبہ مینٹننس سٹور پر سالہا سال سے قابض درجہ چہار م کے ٹیوب ویل آپریٹر نے چوری کے مال سے ای کیٹگری کے گھر کو شاہانہ بنگلے میں تبدیل کرلیا ۔ سرکاری مال کی خورد برد میں افسروں کو معمولی جھنگادیگر شاہانہ لائف سٹائل گزارنے والے ٹیوب ویل آپریٹر مہر عارف نے یونیورسٹی قوانین کو پچھاڑ ڈالا ،جامعہ کے پروفیسر بھی چوری کے مال سے سجے گھر کی مثالیں دینے لگے ۔
وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مہر عارف کے گھرکا وزٹ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ۔موجودہ براجیکٹ ڈائریکٹر اصغر بوہنہ سمیت سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ز کی خصوصی نوازشوں سے یونیورسٹی قوانین کو پچھاڑ کر جامعہ زکریا کے مینٹننس سٹور پر سال قابض درجہ چہارم کے ٹیوب ویل آپریٹر نے شاہانہ لائف سٹائل میں گریڈ 20اور 21 کے پروفیسروں کو بھی مات دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کے ٹیوب ویل آپریٹر مہر عارف نے اپنے اثرروسوخ کی بنا پر جامعہ کی سرکاری رہائشی کالونی میں E-49 نمبری گھر چند سال قبل آلاٹ کرایا تھا ۔جہاں مینٹننس سٹور سے چوری شدہ مال سمیت سٹور کو مختلف اشیا کی سپلائی کرنے والے ٹھیکداروں کو بلیک میل کرکے ای کیٹگری کے گھر کے اندرونی حصے کو بنگلے میں تبدیل کررکھا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ کاریگر ٹیوب ویل آپریٹر سٹور سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر انجینئرز کو معمولی جھنگا دیگر خود شاہانہ لائف سٹائل گزار رہا ہے۔
جس کی مثالیں جامعہ کے پروفیسر اور آفسران بھی اکثر دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔لیکن جامعہ زکریا کا پورا انتظامی نظام مذکورہ لاقانونیت کی روک تھام میں مفلوج نظر آتا ہے ۔جامعہ کیلئے درد دل رکھنے والی تدریسی اور انتظامی شخصیات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری اور رجسٹرار اعجاز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ درجہ چہارم کے ٹیوب ویل آپریٹر کا سرکاری گھر ای 49 ضرور وزٹ کریں تاکہ انھیں اس امر کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوسکے کہ مینٹننس سٹور کے زریعے کیا کیا سامان منگوایا جاتا ہے اور اسے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔
تاہم دوسری جانب پراجیکٹ ڈائریکٹر اصغر بوہنہ نے اس ضمن میں موقف اختیار کیا ہے کہ درجہ چہارم کا ٹیوب ویل آپریٹر جو سٹور کیپر کے کام میں مہارت رکھتا ہے میری بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی سے قبل بھی بطور سٹور کیپر 2 ٹینور گزار چکا ہے ۔رجسٹرار آفس کی جانب سے مستقل سٹور کیپر کے آرڈر نہ ہونے کے باعث ٹیوب ویل آپریٹر کو سٹور کا چارج دیا ہوا ہے ۔جسے سٹور کیپر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دوبارہ رجسٹرار آفس کو لیٹر بھجوایا جارہا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں