حسن نواز کی سنچری، پاکستان نے کیویز کو شکست دیدی

حسن نواز کی سنچری، پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
، پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔
، کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا شاندار آغاز کیا۔
پاکستان نے حسن نواز کی 7 چھکوں اور 10 چوکوں پر مشتمل 105 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
، کپتان سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں